ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سفاری پارک کی سیر کرنا ہے تو پہلے ویکسین لگوائیے

سفاری پارک کی سیر کرنا ہے تو پہلے ویکسین لگوائیے

Sat, 26 Jun 2021 13:03:13    S.O. News Service

بنگلورو ،26؍ جون (ایس او نیوز) کرناٹکا فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جنگلی جانوروں کی سفاری پارکس کو عوام کے لئے مرحلہ وار کھولنے پر غور کیا جارہا ہے مگر ساتھ ہی یہ شرط بھی لاگو ہونے جارہی ہے کہ سفاری میں سیر کے لئے آنے والوں کے پاس ویکسینیشن سرٹفکیٹ ضرور ہو۔
    
متعلقہ محکمہ جات کی طرف سے کورونا وباء کے دوران بند کیے گئے سفاری پارکس کو دوبارہ کھولنے کی تجویزمنظور کیے جانے کے بعد 'کالی ٹائیگر ریزرو' اور 'ایم ایم ہِلس' کے پارکس سیاحوں کے لئے کھول دئے گئے ہیں ۔ مگر سب سے بڑے اور اہم ترین سمجھے جانے والے 'بنڈی پور' اور 'ناگر ہولے' ٹائیگر ریزروز کو ابھی سیاحوں کے لئے کھولا نہیں گیا ہے کیونکہ یہ پارکس کوڈاگو، چامراج نگر اور میسورو ڈیویژن میں آتے ہیں، جہاں ابھی بھی لاک ڈاون کی پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔
    
محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے بتایا کہ ہم لوگ پارکس کے اطراف میں رہنے والے اپنے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ کے ضمن میں کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے۔ اس لئے پارک میں آنے والے لوگوں کے لئے ویکسینیشن کے دونوں ڈوز والی سرٹفکیٹ ساتھ میں لانے کو لازمی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
    
ایڈیشنل پرنسپال چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ، وائلڈ لائف سبھاش ملکاڈے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے سفاری پارکس کو مرحلہ وار طریقہ سے کھولا جائے گا۔


Share: